آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دیدی - Halaat Updates
Responsive Ads Here

Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday 4 July 2019

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دیدی



آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

halaat updates

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دیدی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے حصول کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ ہوا جس کی باقاعدہ منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلیے یہ قرض پروگرام منظور کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف 3 سال میں رقم ادا کرے گا۔ رواں مالی سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت اسٹاف لیول مذاکرات میں طے پانے والی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔
اخراجات میں کمی اور بجٹ میں آمدن بڑھانے کیلیے اقدامات کی طرف بھی پیشرفت ہوئی ہے۔ متعدد شعبوں میں ٹیکس رعایتیں ختم اور اصلاحات کیلیے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ترجمان آئی ایم ایف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے  تین سالہ معاشی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغاز کیا تھا اسی دوران انہیں عہدے سے ہٹایا گیا اور بعدازاں وزارت خزانہ کی نئی ٹیم نے آئی ایم سے مذاکرات کو حتمی شکل دی۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot